19 مارچ 2015 - 16:12
مصر میں مرسی کے 22 حامیوں کو سزائے موت

مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے بائیس حامیوں کو قاہرہ کے جنوب میں ایک پولیس مرکز پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے بائیس حامیوں کو قاہرہ کے جنوب میں ایک پولیس مرکز پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجیزہ کی فوجداری عدالت نے بدھ کے روز محمد مرسی کے بائیس حامیوں کو قاہرہ کے جنوب میں کرداسہ پولیس مرکز پر حملے اور ایک پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ فوجداری عدالت نے ان بائیس افراد کےکیس کی فائلیں، کہ جن میں سے آٹھ افراد پر ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا گیا، مصر کے مفتی اعظم کے پاس بھجوا دیں ہیں۔ مصر کے آئین کے مطابق پھانسی کا حتمی حکم جاری ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ مفتی مصر اس حکم سے اتفاق کریں۔ اس سےقبل مصرکی ایک عدالت نےاخوان المسلمین کے چودہ اعلی ارکان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جن میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲